غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی کہانی اقوامِ متحدہ میں دکھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
)ویب ڈیسک)غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو اقوامِ متحدہ کے نیویارک دفتر میں خصوصی نمائش کے لیے 4 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا نے بنائی ہے جو غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی آخری گھڑیوں میں کی گئی حقیقی فون کالز اور زندگی کی سچی عکس بندی کے ذریعے بیان کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی نمائش کمیٹی آن دی ایکسرسائز آف دی انیلیینیبل رائٹس آف دی فلسطینی پیپل (CEIRPP) کی جانب سے فلم کے امریکی تقسیم کار ویلا کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
فلم کی نمائش کے بعد ایک پینل مباحثہ بھی ہوگا جس میں ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا، اداکار امر حلیحل اور آسکر یافتہ پروڈیوسر جیمز ولسن شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچھڑے 3 برس بیت گئے
واضح رہے کہ فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں پریمیئر پر23منٹ کی سٹینڈنگ اوویشن حاصل کی تھی اورسے سلور لائن گرینڈ جیوری انعام بھی ملاتھا۔
ہدایتکارہ بن ہانیا کاکہناہے کہ اس فلم کے ذریعے غزہ میں مرنے والے لوگوں کو آواز اور چہرہ دینا چاہتی تھی تاکہ دنیا یہ سمجھے کہ وہاں صرف غیر ارادی نقصان نہیں ہو رہا بلکہ ہر جان ایک انسان کی کہانی ہے۔