معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچھڑے 3 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔
12اگست 1976ء میں فیصل آباد میں پیدا ہونےوالے طارق ٹیڈی نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے سٹیج اداکاری کا آغاز کردیاتھا،اس کے بعد جب لاہور منتقل ہوئے تو ان کے کیریئر کو چار چاند لگ گئے، انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔
طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں چالاک طوطے، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ، ربا عشق نہ ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
وہ تھیٹرکے ساتھ ساتھ سلور سکرین پر بھی جلوہ گر ہوئے اور 2004ء میںریلیزہونےوالی فلم’’ سلاخیں‘‘ میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
طارق ٹیڈی جگر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 19 نومبر 2022ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔