صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے: مصطفیٰ کمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےکہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دیئے، جائیں وزیراعلیٰ سے لیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کاکہا تو زرداری صاحب نے پھر اعلان کیا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم بالکل ہوسکتی ہے اور نئے صوبے کی بات اس وقت کرتے ہیں جب ہمیں حقوق نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی