آصفہ بھٹو زرداری کا ابو ظہبی آرٹ 2025 کا دورہ، کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

Nov 19, 2025 | 00:13:AM
 آصفہ بھٹو زرداری کا ابو ظہبی آرٹ 2025 کا دورہ، کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابو ظہبی آرٹ 2025 کا دورہ،خاتونِ اوّل نے منارت السعدیات پہنچ کر ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی، اس موقع پر خاتونِ اوّل نےکہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کے پروگرام کا اختتامی موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے،نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی گیلریاں حصہ لیتی ہیں اور مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کیSCO رکن ممالک کے سربراہانِ کے ہمراہ صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات