اسمگلنگ کیخلاف شکارپور پولیس کی کارروائی، لاکھوں لیٹر غیرقانونی تیل برآمد

Nov 19, 2023 | 23:58:PM
اسمگلنگ کیخلاف شکارپور پولیس کی کارروائی، لاکھوں لیٹر غیرقانونی تیل برآمد
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسمگلنگ کیخلاف ایک بڑی کارروائی میں شکارپور پولیس نے غیرقانونی تیل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر لاکھوں لیٹر تیل قبضے میں لے لیا۔

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیے گئے احکامات پر لوڈرا پولیس نے غیرقانونی تیل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور  3 ٹینکروں، 1 لاکھ 89 ہزار لیٹر تیل سمیت قبضے میں لے لیے۔

پولیس کی جانب سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سرگودھا، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا درندہ گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد علی، شوکت نیازی اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ 

ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال کی بحالی اور ضلع کو غیرقانونی اسمگلروں سے پاک رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔