سرگودھا، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا درندہ گرفتار

Nov 19, 2023 | 23:43:PM
سرگودھا، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا درندہ گرفتار
کیپشن: ملزم کاشف
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے ٹوانہ پارک میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر سرگودھا کے تھانے اربن ایریا نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈی پی او سرگوھا محمد فیصل کامران کے حکم پر مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے درندگی کے بعد فرار ہونے والے ملزم 15 سالہ کاشف کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔