فائنل میں شکست کا دکھ،انوشکا شرما نے افسردہ شوہر کو گلے لگالیا

Nov 19, 2023 | 23:38:PM
فائنل میں شکست کا دکھ،انوشکا شرما نے افسردہ شوہر کو گلے لگالیا
کیپشن: انوشکار شرما اور ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی اننگز کے دوران انوشکا شرما اپنے شوہر اور ٹیم کے لیے انتہائی خوش دکھائی دیں، لیکن میچ کے نتیجے نے انوشکا کے جذبات ہی بدل کررکھ دیئے۔ 

میچ کے اختتام پر اداکارہ نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں انوشکا شرما کو انتہائی افسردہ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کا بھارت کی سرزمین پر اہم بیان