نگران وزیراعلیٰ کی ملتان آمد، قائد کیپ بنانے والے قدیمی دکاندار نے وزیراعلیٰ کو کیپ پہنائی

Nov 19, 2023 | 21:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ملتان کے دورے پر آج شہر میں موجود تھے جہاں انہوں نے ملتان کارڈیالوجی، چلڈرن ہسپتال اور نشتر ہسپتال ٹو کا معائنہ کیا، وہیں وزیراعلیٰ ملتان میں قائد کیپ بنانیوالی قدیمی دکان پر گئے جہاں دکان مالک عباس علی نے انہیں قائد کیپ پہنائی۔

اس موقع پر عباس علی کو دیکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب گاڑی سے نیچے اترے اور انہیں گلے لگایا اور ان سے قائد کیپ پہنی۔

عباس علی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھی قائد کیپ پہنائی۔

یہ بھی پڑھیے: ہم اپنا کام کررہے ہیں، نئی حکومت آرہی ہے وہ باقی معاملات دیکھ لیں گے، محسن نقوی