آسٹریلوی کپتان نے اپنے ایک جملے پر 100فیصد عمل کر دکھایا

Nov 19, 2023 | 21:34:PM
آسٹریلوی کپتان نے اپنے ایک جملے پر 100فیصد عمل کر دکھایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کپتان  نے اپنے ایک جملے پر100فیصد عمل کردکھایا۔

انہوں نے بھارت کے احمد آباد کے سٹیڈیم میں بھارتی شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی  تھی ۔ آسٹریلوی کپتان نے فائنل میں ٹیم کو بھارتی شائقین کے سامنے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پتہ ہے شائقین کی سپورٹ یکطرفہ ہوگی، لیکن کھیل میں اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات ہی نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم فائنل کھیلنے کےلئے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شائقین کی حمایت نہیں ہوگی لیکن اس کےلئے ہم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا

دیگر کیٹیگریز: کرکٹ ورلڈ کپ - کھیل
ٹیگز: