سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ

Nov 19, 2022 | 11:03:AM
سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی سے 7 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، زیادتی کے کیس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ اغواء اور قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، تحقیقات میں متعلقہ تھانے کے ڈیوٹی افسر کی نااہلی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے تین روز پہلے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش تک انہوں نے خود تلاش کی، پولیس نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔