نازیبا میسج سکینڈل۔۔ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی

Nov 19, 2021 | 09:40:AM
 آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان، ٹم پین ،مستعفی
کیپشن: آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نازیبا میسج سکینڈل پر مستعفی ہوگئے ۔

تقصیلات کے مطابق ٹم پین نے 2017 میں مبینہ طور پر نازیبا ٹیکسٹ میسجز کیے تھے۔انہو ں نے نازیبا میسجز کا اعتراف کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ٹم پین نے سٹیون سمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا

ان  پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا سے بچی کی لاش کا ڈراپ سین، کون قاتل نکلا ،جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگے گا