ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم کے خلاف عدالت کا ایک اور فیصلہ

May 19, 2026 | 20:49:PM
ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم کے خلاف عدالت کا ایک اور فیصلہ
کیپشن: ثنا یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن وڑائچ)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم عمر حیات کو ایک اور مقدمے میں سزا سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم عمر حیات کو اسلحہ کے مقدمے میں بھی سزا سنادی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو اسلحہ کیس میں 2 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔

مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

عدالت نے مجرم عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13 کے تحت سزا سنائی ہے جبکہ مقدمہ تھانہ سمبل میں درج تھا۔

واضح رہے کہ آج دوپہر کو اسلام آباد کی عدالت نے ثنا قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے اور دیگر کیس میں بھی اسے سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف کی والدہ کا ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد بڑا مطالبہ