بحرین کا جعلی ویزا فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

May 19, 2026 | 17:38:PM
بحرین کا جعلی ویزا فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے بحرین کا جعلی ویزا فراہم کرنے کے الزام میں ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی مدعی زہیب شیخ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس کے بعد انکوائری مکمل ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بحرین میں ملازمت اور ویزا دلانے کا جھانسا دے کر شہری سے 7 لاکھ روپے وصول کیے،دورانِ تفتیش ملزم کے خلاف مالیاتی لین دین کا ریکارڈ، باؤنس چیک اور دیگر اہم دستاویزی شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ عوام کو دھوکا دینے اور جعلی ویزوں کے ذریعے استحصال کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے