ڈاکٹرز نے مقناطیس نگلنے والے بچے کی جان بچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچا لی۔
لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک بچے کو لایا گیا، جس نے مقناطیس کا ٹکڑا نگل لیا تھا، جو خوراک کی نالی کے ذریعہ معدے میں چلا گیا تھا۔
بچے کے والد اس کو جیسے ہی لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائے تو بچے کو ہنگامی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز نے بروقت انڈواسکوپی کر کے مقناطیس کے ٹکڑے کا پتہ لگایا اور پھر کامیابی کے ساتھ اس مقناطیس کو بچے کے معدے سے نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی من مانی ختم، فیسوں سے متعلق اہم خبر آگئی
اس آپریشن میں پروفیسر حسن سلیمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان شامل تھے، جنہوں نے انتھک محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دیتے ہوئے بچے کی جان بچائی۔
اسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدامات کو سراہا ہے۔