جاپان:ایمو جی لباس میں امریکی سیاح بندر کے انکلوژر میں داخل، گرفتار کر لیا گیا

May 19, 2026 | 11:03:AM
جاپان:ایمو جی لباس میں امریکی سیاح بندر کے انکلوژر میں داخل، گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جاپان کے شہراچیکاوامیں واقع چڑیا گھر میں ایک امریکی سیاح کی جانب سے خطرناک اور غیر معمولی اسٹنٹ کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک 24 سالہ امریکی شخص ایموجی کاسٹیوم پہن کر چڑیا گھر کے بندروں کے انکلوژر میں کود گیا، جس سے جانوروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے دوران اس کا ایک ساتھی مبینہ طور پر اس کارروائی کی ویڈیو بناتا رہا، حکام کے مطابق دونوں امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر چڑیا گھر کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم باڑ پھلانگ کر بندروں کے حصے میں داخل ہوتا ہے، جس کے بعد جانور ادھر ادھر بھاگ جاتے ہیں، بعد ازاں چڑیا گھر کا عملہ موقع پر پہنچ کر اسے باہر لے گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اہم ملک کا چین سےفیول لینے کا اعلان

چڑیا گھر انتظامیہ نے واقعے کے بعد سکیورٹی سخت کرتے ہوئے بندروں کے حصے کے گرد حفاظتی جال اور اضافی نگرانی کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ اس حصے میں ریکارڈنگ اور غیر ضروری رسائی پر پابندی ہوگی۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم اس واقعے نے سکیورٹی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔