عسکری ٹاور جلاؤگھیراؤکیس، صدر PTI لاہور کی ضمانت میں26 مئی تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی۔
پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی اور بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے کیس پر سماعت کی، کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل حکام سے جواب طلب