لیاری میں پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مرزا آدم خان روڈ پر ربانی مسجد کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول بند کر دیئے گئے
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔