بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے ہیں:احسن اقبال

May 19, 2025 | 10:33:AM
 بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے ہیں:احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے، بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئےہیں۔

نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔

مزید پڑھیں:بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر