بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل، پشاور میں آندھی نے تباہی مچا دی،3 افراد جاں بحق
گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں،غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر، ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، پشاور میں رات گئے آندھی نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق،12زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا،پشاور میں رات گئے آندھی نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق،12زخمی ہو گئے ، تیز ہواؤں کے باعث ٹاور اور سولر پینلز گر گئے ۔
اسلام آباد میں ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی ہو ئی ، نارووال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے رنگ دکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اورپوٹن کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت سےقبل روس کا یوکرین پر 273 ڈرونز سے حملہ
لاہور میں صبح سویرے تیز ہوائیں چلنے لگیں،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ۔شہر کا موجود درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سکول پھر بند
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب ہے، صبح سویرے پارہ 30ڈگری تک پہنچ گیا۔
ماہرین نے شہریوں کوگرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔
متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،موسم میں تبدیلی ایک ہلکےسسٹم کی آمد کا نتیجہ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ موسم میں تبدیلی ایک ہلکےسسٹم کی آمد کا نتیجہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں،ہیٹ سٹروک سے بچاؤ اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے کیمپس لگائے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،بچوں ،بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں، گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں۔غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں۔