سراج الحق کے قافلے میں دھماکا،جماعت اسلامی کے7 کارکن زخمی

May 19, 2023 | 16:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب بم دھماکہ،ژوب بم دھماکے میں 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ بم دھماکے میں سراج الحق محفوظ رہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔

جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں  سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔