سکھر: پولیس مقابلے میں 3 نامعلوم ڈاکو ہلاک

May 19, 2023 | 09:40:AM
سکھر: پولیس مقابلے میں 3 نامعلوم ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بُزدار) کھمبڑا پولیس کا بچہ بند کے قریب واردات کی نیت سے کھڑے 4 مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا جس میں 3 نامعلوم ڈاکو مارے گئے۔

ڈی آئی جی پولیس سکھر جاوید جسکانی نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کا ایک نامعلوم ساتھی زخمی حالت میں اندھیرے کی وجہ سے موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اباڑو محمد مٹھل کھکھرانی فوراً بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اباڑو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ابھی تک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو پائی جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی جاری ہے۔

اس کے علاوہ ہلاک ڈکیتوں کے متعلق ضلع کے دیگر تھانوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔