ہانیہ عامر کی اقراعزیز کو نظرانداز کرنے کی ویڈیو وائرل،تنقید کی زد میں آگئیں

May 19, 2022 | 21:53:PM
اداکارہ ہانیہ عامر، اقراعزیز، نظرانداز، ویڈیو، وائرل،
کیپشن: ہانیہ عامر، اقراعزیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کی اقرا عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو اپنی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کی ایک تقریب میں دیکھا گیا جہاں پر ان سے دیگر اداکار مل رہے تھے اور انھیں فلم کی کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے۔
اس موقع پر اداکارہ اقرا عزیز بھی شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تقریب میں آئیں، وائرل ویڈیو میں انہیں ہانیہ عامر کو مبارکباد دینے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ہانیہ عامر انھیں شاید دیکھ نہیں پاتی یہی وجہ ہے کہ وہ اداکارہ اقرا عزیز کو نظر انداز کرکے کسی اور سے ملنے سے کیلئے آگے بڑھ جاتی ہیں۔
اس طرح نظر انداز کرنے پر اداکارہ اقرا عزیز بڑا دلچسپ ردعمل دیتی ہیں بعدازاں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کوسخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو جیون ساتھی کی تلاش، کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟ اداکارہ نے بتادیا