نشے میں دھت دلہا بارات لے آیا۔دلہن نے بھر ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے

May 19, 2022 | 14:25:PM
 نشے میں دھت دلہا بارات لے آیا۔دلہن نے بھر ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے
کیپشن: دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں اکثر شادی کی تقریبات میں کچھ ایسا ہو جاتا کہ شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے اور اس طرح کے عجیب مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست راجھستان  میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دلہا کو ٹھکرا کر کسی اور شادی کرلی،غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف رہا اور جس کی وجہ سے بارات بہت زیادہ تاخیر سے شادی ہال پہنچی،دلہا کے انتظار میں بیٹھی دلہن اور اہلخانہ نے جب دلہا کو اور باراتیوں کو نشے میں دھت دیکھا تو طیش میں آگئے اور اسی وقت کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:  لڑکی کو تنگ کرنا 2 نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا۔عدالت نےبڑی سزا سنادی

دوسری جانب دلہن کے انکار اور کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے پر دلہا کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروا دی۔