محکمہ موسمیات نےعوام کوخوشخبری سنادی

May 19, 2022 | 13:18:PM
محکمہ موسمیات نےعوام کوخوشخبری سنادی
کیپشن: آسمان پربادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کوخوشخبری سنادی ، آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان  جبکہ رات گئے پنجاب میں تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا،آج سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ۔بجلی بحران شدت اختیار کر گیا