پشاور کے رہائشی نے شوال کا چاند دیکھ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہری عمران الدین نے چاند دیکھا لیا،شہری عمران الدین شہادت ریکارڈکرانے زونل کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گیا۔
پشاور کے رہائشی عمران الدین نے شوال کا چاند دیکھ لیا،عمران نے اپنے بچوں سمیت چاند دیکھا،عمران الدین اپنے دو بچوں سمیت پشاور کے زونل اجلاس میں پہنچ گیا، کمیٹی کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
زونل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند نظر آنے کے دو شہادتیں موصول ہوئی ہے، بچے ابھی چھوٹے ہیں۔
زونل کمیٹی نے عمران الدین کی شہادت ریکارڈ کر لی اور کہا کہ مزید شہادت آتی تو فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی ،مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔