روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.26 روپے سے کم ہوکر 279.25 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.32 روپے پر برقرار رہاجبکہ یورو 1.62 روپے سستا ہوکر 323.18 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.70 روپے سستا ہوکر 374.03 روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.70 روپے سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 74.78 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوال کے چاند کی تلاش، اسلام آباد سے بڑی خبر آ گئی