فارن کرنسی کے ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن کرنسی کے ذخائر میں اس ہفتے کے دوران مزید اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے فارن کرنسی کے ذخائر اس ہفتے 1.26 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16ارب 35 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
آج سٹیٹ بینک نے فارن کرنسی (زرمبادلہ) کے ذخائر کی نئی ہفتہ وار رپورٹ ریلیز کی ہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.33 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 5.35 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
ملک میں فارن کرنسی کے سرکاری اور پرائیویت بینکوں کے ریزروز ملا کر مجموعی ذخائر میں 10 کروڑ 59 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ملک کے مجموعی فارن کرنسی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: قیمتیں زمین بوس؛سوناایک ہی دن میں 24300روپے فی تولہ سستا