معروف اداکارموت کے ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے 

Mar 19, 2026 | 16:46:PM
معروف اداکارموت کے ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار وال کلمر موت کے تقریباً ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے جہاں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی شکل، آواز اور انداز کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وال کلمر اپریل 2025ء میں نمونیا کے باعث جان سے چلے گئے تھے، فلم ایز ڈیپ ایز دی گریو As Deep as the Grave میں کاسٹ کیے گئے تھے  مگر بیماری کے باعث وہ اپنی شوٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے۔

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر کوئرٹے وورہیز نے بتایا کہ اداکار کو تبدیل کرنے کے بجائے جدید جنریٹو اے آئی کی مدد سے ان کا کردار مکمل کیا گیا جس کے لیے ان کے خاندان اور اسٹیٹ کی باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی۔

ڈائریکٹر کے مطابق یہ کردار خاص طور پر وال کلمر کے لیے لکھا گیا تھا، جو ایک کیتھولک پادری اور نیٹو امریکن روحانی شخصیت فادر فنٹن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود بجٹ اور دوبارہ شوٹنگ ممکن نہ ہونے کے باعث ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور اس فیصلے میں کلمر کے اہل خانہ کی مکمل حمایت شامل تھی۔

وال کلمر کی بیٹی مرسیڈیز کلمر نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نئی ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مثبت انداز میں دیکھتے تھے اور کہانی سنانے کے نئے طریقوں کو اپنانے کے حامی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’دھرندھر2‘‘کی  ریلیز سے پہلے عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا