الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو پھر طلب کرلیا 

Mar 19, 2022 | 14:03:PM
عمران خان ، دوبارہ طلب
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر بلاوا آگیا ۔الیکشن کمیشن نے سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کودوبارہ 21 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سوات نے وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے ۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ31مارچ سے شروع ہونیوالا ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سوات سے منع کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔اس سے قبل بھی وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری ہوچکا ہے ۔
عمران الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرچکے ہیں جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 19فروری کو جاری کردہ آرڈیننس کے تحت پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن کوکسی بھی حلقے میں جلسوں میں شرکت یا خطاب کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عامرلیاقت سمیت تحریک انصاف کے مزید10 ارکان کاپیپلزپارٹی سے رابطہ