قاسم مہدی مسلم لیگ  کے مرکزی ترجمان مقرر

Jun 19, 2023 | 21:31:PM
قاسم مہدی مسلم لیگ  کے مرکزی ترجمان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ  (ق)کی مرکزی قیادت نے قاسم مہدی کو پارٹی کا مرکزی ترجمان مقرر کیا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ  (ق)کےصدر چودھری شجاعت حسین سے ماہر توانائی مجاہد چٹھہ نے ملاقات کی اس موقع پر چودھری سرور اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر  صدر  چودھری حسین  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی جی ایس پی پلس مراعات کو برقرار رکھے۔

چودھری سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اہم ہے، پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ریفارمز کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت نے قاسم مہدی کو پارٹی کا مرکزی ترجمان مقرر کر دیا ہے، قاسم مہدی پارٹی کے منشور اور ریفارمز کے ایجنڈے کو میڈیا پر فعال انداز میں پیش کریں گے۔