وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف ، انجیو گرافی کردی گئی

Jun 19, 2023 | 21:21:PM
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف ، انجیو گرافی کردی گئی
کیپشن: سعد رفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف ہوئی ہے،خواجہ سعد رفیق کی انجیوگرافی کردی گئی ۔
خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ پروفیسر ڈاکٹرفرقت عالمگیر اور ڈاکٹر احمد نعمان نے خواجہ سعد رفیق کی اینجیو گرافی کی ،خواجہ سعد رفیق کو دو روز قبل کارڈیک ایشو ہوا ،دل کے دو والز میں سٹنٹ ڈالے گئے ہیں،ڈاکٹرز نے اینجیو گرافی کے بعد خواجہ سعد رفیق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
خواجہ سلمان رفیق کاکہناتھا کہ خواجہ سعد رفیق نے فیملی کے ساتھ حج کیلئے روانہ ہونا تھا،خواجہ سعد رفیق کے حج پر جانے سے متعلق ڈاکٹرز فیصلہ کرینگے تاہم فی الحال آرام کرنے کا مشورہ دیاگیاہے،ان کاکہناتھا کہ خواجہ سعد رفیق کی طبعیت اب بہت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا اپنی قیمت برقرار نہ رکھ سکا،صرافہ بازار سے اچھی خبر آگئی