حیدرآباد :تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

Jun 19, 2023 | 21:10:PM
حیدرآباد :تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمندری طوفان کے سبب حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 9 اضلاع میں ملتوی کیے گئے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد کے ناظم امتحانات مسرورزئی نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  ملتوی شدہ پرچے 21 سے 23 جون تک لیے جائیں گے, 21 جون کو فزکس, 22 جون کو کیمسٹری اور 23 جون کو انگلش کا پرچہ لیا جائے گا۔