انسانی اسمگلنگ روکنے کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، رانا ثناءاللہ

Jun 19, 2023 | 12:33:PM
انسانی اسمگلنگ روکنے کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، رانا ثناءاللہ
کیپشن: رانا ثناءاللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یونان میں کشتی کے حادثے میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنے بھائیوں کی دیارِ غیر میں اموات پر سوگوار ہیں، آج پاکستان بھر میں اس سانحے پر قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔

رنا ثناءاللہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، درندہ صفت انسانی اسمگلروں کیخلاف ایف آئی اے حرکت میں آ چکی ہے اور لاہور، کراچی میں اس سلسلے میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں کو عبرتناک سزا دینے کیلئے خصوصی قانون سازی کی جائے گی، حکومت اس سانحے کا شکار خاندانوں کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔