عمران کی حکومت جانے پر موم بتی مافیا اوریہودی لابی رورہی ہے:مولانافضل الرحمان

Jun 19, 2023 | 11:46:AM
عمران کی حکومت جانے پر موم بتی مافیا اوریہودی لابی رورہی ہے:مولانافضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جانے پرموم بتی مافیا اوریہودی لابی رورہی ہے،امریکی کانگریس میں یہودی لابی چیئرمین پی ٹی آئی کے لیےفکرمند ہے۔

ٹانک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پہلےہی کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے،ہم نے پی ٹی آئی حکومت کےخلاف علم حق بلند کیا،ملک دشمن عناصرپی ٹی آئی کی حمایت میں سامنےآگئےہیں۔یہ دوبارہ اقتدار میں آنے کاخواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کردیا۔

ضرور پڑھیں :تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ، پنجاب کا بجٹ منظور

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے، فرینڈ آف اسرائیل کمیٹی کے ارکان چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں رو رہے ہیں، پاکستان کی مخالفت میں ڈی پورٹ خاتون بھی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم  نے بلاوجہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف باتیں نہیں کیں، پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ کر فتنےکی سرکوبی کردی گئی ہے، اگلے الیکشن اور اس کے بعد بھی پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرایا جائےگا۔