ہٹ لسٹ پر اورکون تھا ؟؟سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر کے تہلکہ خیز انکشافات

Jun 19, 2022 | 21:57:PM
اور کون تھا ہٹ لسٹ پر، گینگسٹر
کیپشن: لارنس بشنوئی اور سدھو موسےوالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلو کار سدھو موسے والا کے قتل نے صرف ہندوستان کو نہیں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ۔دنیا بھر میں سدھو موسے والا کے قتل پرغم وغصے کا اظہار کیا گیا ۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹرنے اور بھی اداکاروں کے نام سامنے لائے ہیں جو ان کی ہٹ لسٹ پر تھے ،اسی گینگ نے سدھو موسے والا کے علاوہ سلمان خان کو دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بھتا طلب کیا تھا ۔ صرف یہی نہیں اس گینگ نے سلمان کے قتل کیلئے ایک شوٹر بھی بھیجاتھا ۔
ایک بھارتی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گرفتار رکن مہاکال نے تفتیش کے دوران اہم انکشاف کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مہاکال نے بتایا کہ سلمان خان کے علاوہ ان کا اگلا نشانہ فلمساز کرن جوہر تھے۔وہ انہیں دھمکی دے کر کروڑوں روپے وصول کرنا چاہتے تھے۔ایک اور پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اعترافِ جرم کا مقصد مشہوری حاصل کرنا ہے، گینگسٹرز چاہتے ہیں کہ ان کا نام ہمیشہ ہائی پروفائل کیسز سے جڑا رہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ ہسپتال میں داخل ،اہم خبر سامنے آ گئی