خاتون کرکٹر سے سابق شوہر سمیت 4 افراد کی مبینہ زیادتی

Jun 19, 2022 | 20:24:PM
سابق شوہر، خاتون کرکٹر، دوستعوں، مبینہ زیادتی کا نشانہ
کیپشن: زیادیت کا نشانہ بننے والی خاتون کرکٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بورے والا میں سابق شوہر نے خاتون کرکٹر کو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کرکٹر کا کہناتھا کہ سابق شوہر نے دوست کے مکان پر لے جا کر تشدد کیا،دوستوں نے زیادتی کی کوشش کی اور نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، بلیک میل کیا گیا،موبائل فون، زیورات چھین لئے گئے۔
خاتون کے سابق شوہر جو کہ پی سی بی کے کوچ بھی ہیں انھوں نے زیادتی کے الزامات کی تردید کردی،ان کا کہناتھا کہ خاتون کھلاڑی اور ان کا خاندان بلیک میلر ہے، خاتون 6 ماہ قبل بلیک میل کرکے زبردستی نکاح پر مجبور کیا پھر خاندانی جائیداد میں حصہ مانگنا شروع کردیا۔ خاتون کو نکاح کے دو ماہ بعد ہی طلاق دےدی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کوچ ملتان رینج پر الزامات کی تحقیقات کےلئے کمیٹی بنادی گئی، کیس میں نامزد 9 افراد نے 21 جون تک عبوری ضمانت کروالی، گرفتار ملزم کو بھی ضمانت بعد از گرفتاری مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، شاہ محمود قریشی