عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا

Jun 19, 2022 | 11:30:AM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا
کیپشن: عالمی مارکیٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت  5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

خیال رہےکہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکے پیش نظر ہو رہی ہےکیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا