بہترین صدا کار یاسمین طاہر انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خوبصورت آواز اور بہترین صدا کار یاسمین طاہر انتقال کر گئیں، سید امتیاز علی تاج اور حجاب امتیاز کی بیٹی، نعیم طاہر کی اہلیہ اور فاران، مہران اور علی طاہر کی والدہ، یاسمین طاہر انتقال کر گئیں، انہوں نے اپنی شاندار خاندانی وراثت کو پرسکون وقار کے ساتھ آگے بڑھایا۔
واضح رہے کہ یاسمین نے اپنی زندگی کا ساتھی بھی فن کی دنیا سے ہی چنا تھا اور، اِس کے بعد، اُنھوں نے ریڈیو پر اپنا نام بھی تبدیل کیا جو اُنھوں نے بتایا کہ انتہائی دشوار مرحلہ تھا۔
یاسمین خود کو انتہائی خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔ محبت کرنے والے ذہین ماں باپ، مزاج سے ہم آہنگی رکھنے والے شوہر نعیم طاہر جِن کے ساتھ شادی کے بعد اِس جوڑے نے کیلی فورنیا میں مشہور زمانہ یونیورسٹی UNCLA میں راکِ فیلر اسکالرشپ پرتھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔
اُن کے سب سے بڑے بیٹے فاران طاہر کی پیدائش بھی وہیں ہوئی، وہ اب San Diegoمیں رہتے ہیں اور ہالی ووڈ کے ایک کامیاب اداکار ہیں، اُنھوں نے Iron Manاور Star Trekجیسی فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔