ہندو انتہا پسندوں کا امریکی فوڈ چین پر حملہ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گوشت فروخت امریکی فوڈ چین پر حملہ کرکے زبردستی ریسٹورنٹس بندکرادیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے غازی آباد اور اتر پردیش میں امریکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹس پر دھاوا بول دیا جس دوران انتہا پسندوں نے ریسٹورینٹس کو زبردستی بند کرادیا۔
اترپردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے امریکی فوڈچین سمیت دیگر شاپس پر بھی حملہ کیا اور نعرے لگاکر شاپس بند کرادیں۔
VIDEO | Ghaziabad, Uttar Pradesh: Members of a Hindu organisation held a protest outside KFC and Nazeer food outlets in Vasundhara demanding a ban on sale of non-vegetarian items during the ongoing month of Sawan. The incident took place on Thursday (July 17).#GhaziabadNews… pic.twitter.com/xqPGQFIUvP
— Press Trust of India (@PTI_News) July 18, 2025
ہندو پسندوں کے امریکی فوڈ چین پر حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں مشتعل افراد جھنڈے اٹھائے فوڈ چین میں داخل ہوکر زبردستی ریسٹورینٹس بند کرارہے ہیں۔
بھارت میں مقیم ہندو ’ساون‘ کو ایک مقدس مہینہ تصور کرتے ہیں، اس موسم کے دوران بہت سے ہندو روزے رکھتے ہیں۔
ساون کے مہینے میں ہندو گوشت، شراب حتٰی کہ پیاز اور لہسن کے استعمال سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔