مفرور ملزم 30 سال بعد گرفتار

Jul 19, 2025 | 12:01:PM
 مفرور ملزم 30 سال بعد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سی سی ڈی نے قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم کو 30 سال بعد گرفتار کرلیا۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ( سی سی ڈی)کے مطابق سی سی ڈی جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے 30 سال قبل ڈیرہ غازی خان میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب سی سی ڈی ساہیوال نے بھی قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے 18سال قبل پولیس اسٹیشن غازی آباد میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔