سائفر معاملہ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو ایف آئی اے طلب

Jul 19, 2023 | 20:46:PM
سائفر معاملہ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو ایف آئی اے طلب
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سائفر سے متعلق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان پرایف آئی اے متحرک ہو گئی،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کوطلب کرلیا،چیئرمین پی ٹی آئی کوتحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے پیش نہ ہونے پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کو ایک بار پھر رگڑا لگا دیا، انٹربینک سے اہم خبر آ گئی