چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹک ٹاک پر آمد، ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Jul 19, 2023 | 18:29:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹک ٹاک پر آمد، ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹک ٹاک پر دھوم کے بعد حریم شاہ نے انہیں اپنے دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل سے یہ اعلان کیا گیا تھاکہ خان صاحب نوجوانو ں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنانے جا رہے ہیں، جس کے بعد عمران خان نے ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنایا ،جس پر دیکھتے ہی دیکھتے 20 لاکھ سے زیادہ فالورز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی

 حریم شاہ نے عمران خان کو ٹک ٹاک پر آنے اور کچھ ہی گھنٹوں میں یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدیدکہا اور خصوصی پیغام شیئر کرتے  ویڈیو جاری کردی۔جس کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ "پاکستان کی شان عمران خان صاحب کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتی ہوں۔ ٹک ٹاک کو کروڑوں پاکستانی استعمال کرتے ہیں اور یہ ایپ آئندہ انتخابی مہم میں بااثر ثابت ہوگی۔ ٹاک ٹاکر نے مزید کہا کہ" الیکشن دوران بھرپور ساتھ دونگی۔"