12 سالہ لڑکی پر سرعام تشدد،ملزم گرفتار

Jul 19, 2023 | 16:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)  لیاقت آباد میں بھرے بازار میں سرعام جواں سالہ لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ فوٹیجز میں ملزم کو لڑکی پر بازار میں تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 سالہ مقدس گھریلو کام کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔ 

پولیس  کے مطباق گھر واپسی پر ملزم سرعام لڑکی کو ہراساں کرتا اور ساتھ جانے کے لیے اکساتا رہا۔ لڑکی کے انکار پر ملزم نے مقدس کو تھپڑ مارا اور مسلسل ساتھ جانے کے لیے مجبور کرتا رہا۔ لڑکی کے گھر پہنچے پر ملزم فرار ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب سے حاصل آمدنی حرام، سعودی اسکالر عاصم الحکیم  

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شبیر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔