یوٹیوب سے حاصل آمدنی حرام، سعودی اسکالر عاصم الحکیم  

Jul 19, 2023 | 15:34:PM
 سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال ، جس کے جواب میں  اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔

عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی تاہم ان کے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے۔

جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے، اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے، اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ (جس میں میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع

واضح رہے کہ عاصم الحکیم جدہ کی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے ہیں وہ کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور ہوسٹ اورمہمان شرکت کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اسکالر عاصم الحکیم ایشیا یورپ کی کئی یونیورسٹیز میں لیکچر دے چکے ہیں۔