آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر

Apr 19, 2024 | 11:39:AM
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع ملاقات کررہے ہیں
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی امور،فوجی تربیت پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع میجر جنرل انجینیئر طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات  میں دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضرورپڑھیں:امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی

سعودی نائب وزیر دفاع نےپاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔سعودی نائب وزیر دفاع نے ایس اے دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں شرکت کی ۔

سعودی نائب وزیر دفاع ، آرمی چیف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔