بڑھاپے سے پریشان لوگوں کیلئے اچھی خبر آگئی

Jul 19, 2023 | 15:54:PM
بڑھاپے سے پریشان لوگوں کیلئے اچھی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک طبی تحقیق کے بعد  بڑھتی عمر کو ریورس  کرنے کا دعویٰ کر کے سائنسی حلقوں  میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

سائنسدانوں نے اس طریقہ کار کی کھوج لگانے کا دعویٰ کیا ہے  جس سے بڑھاپے کو واپس جوانی میں بدلنا ممکن ہو سکتا ہے،امریکا کی Maine یونیورسٹی، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ دعویٰ کر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

طبی تحقیق میں ایک ایسے کیمیائی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا جو خلیاتی سطح پر عمر کے اثرات کو ریورس کر سکتا ہے،دراصل  تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ مختلف کیمیکلز کے مکسچر سے خلیاتی عمر کو محض چار  دن میں ریورس کیا جا سکتا ہے۔اب تک اس حوالے سے انسانوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا بلکہ لیبارٹری میں انسانی خلیات کو ہی  استعمال کیا گیا، جوانی کو ریورس کرنے والے طریقہ کار  کی  آزمائش ابھی صرف  جانوروں پر کی جائے گی اور پھر جا کر انسانوں کی کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوگا جس  اس میں کئی سال درکار ہوں گے۔

تحقیقاتی  ٹیم کے قائد ڈیوڈ سنیکلیئر نے بتایا کہ ہم نے چھ  کیمیکلز پر مشتمل کاک ٹیل کی  شناخت کیی ہے جس سے محض 7 دن  کے اندر خلیاتی عمر ریورس ہو سکتی ہے،انہوں نے بتایا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف جینز کے ذریعے نہیں بلکہ کیمیائی طریقے سے بھی عمر کو ریورس کرنا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اس طبی  تحقیق میں عمر بڑھنے سے خلیات پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور دریافت ہوا کہ عمر بڑھنے سے خلیات کے افعال مسلسل غیر مؤثر ہونے لگتے ہیں۔یہ تحقیقی ٹیم پہلے بھی اس حوالے سے کافی کام  کر چکی تھی مگر پہلے وہ صرف جین تھراپی پر کام کر رہے تھے، جو کافی مہنگی اور دیگر مسائل اک شکار ہے۔

ضرور پڑھیں:لیجنڈری اداکار ندیم بیگ 82 برس کے ہوگئے

یہی وجہ تھی کہ تحقیقی ٹیم کیمیکلز استعمال کرکے مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتی تھی تاکہ اسے بعد میں ایک دوا یا تھراپی میں تبدیل کیا جا سکے۔محققین نے بتایا کہ اس سے پہلے ہم صرف عمر بڑھنے کا عمل تھوڑا  سست کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر نئی دریافت سے یہ نوید ملتی ہے کہ اب ہم اس عمل کو ریورس بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید  کہنا تھا کہ پہلے اس کے لیے جین تھراپی کی ضرورت تھی جس کو بڑے پیمانے پر استعمالکے قابل نہیں بنایا جاسکتا،تحقیق کے دوران 6 مختلف کیمیکلز کے مکسچر کو استعمال کرکے زیادہ عمر کے انسانی خلیات کو نوجوان خلیات میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

ڈیوڈ سنیکلیئر نے بتایا کہ اس نئی دریافت سے صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا امکان نظر آیا ہے اور اس سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والےکئی امراض کے علاج میں بھی مدد مل سکے گی،مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ خلیات پر یہ نیا طریقہ کار ضرور مؤثر ثابت ہوا ہے مگر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ابھی کافی تحقیق کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ تحقیقی ٹیم کی جانب سے ان کیمیکلز سے تیار ہونے والی کاک ٹیل کی ترکیب کو ظاہر نہیں کیا۔