قومی اسمبلی میں واپسی، تحریک انصاف نے اہم بیان دیدیا

Jul 19, 2022 | 21:54:PM
قومی اسمبلی ،واپسی، تحریک انصاف ،اہم بیان
کیپشن: قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اہم بیان۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بےحد احترام کرتے ہیں لیکن فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں قومی اسمبلی نہیں آسکتے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور تحریک انصاف اپنے فوری انتخاب کے مطالبہ پر قائم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ، پی ٹی آئی کی اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات