سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خریداروں کے ہوش اڑگئے

Jul 19, 2022 | 17:27:PM
سونے،قیمت ،ریکارڈ اضافہ، خریداروں ،ہوش اڑگئے، صرافہ ایسوسی ایشن، فی تولہ قیمت، 24نیوز
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے ہیں۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

 صرافہ ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 485 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کو خبردار کر دیا

 دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1717 ڈالر ہوگئی ہے۔