پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

Jul 19, 2022 | 13:31:PM
 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن:  پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزموں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ  عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد بھی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم ، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی نے عبوری ضمانتیں دائر کیں،ملزم رہنماؤں نے تھانہ شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کر رکھیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، رانا ثناء اللّٰہ نے بڑا بیان دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانتوں پر سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس دانستہ طور پر ملزموں کو شامل تفتیش نہیں کر رہی، تمام ملزم شامل تفتیش ہونے کیلئے جاتے ہیں تو تفتیشی موجود نہیں ہوتا،دوران سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم آج ہی پولیس کے روبرو پیش ہو کر شامل تفتیش ہوں۔

بعدازاں عدالت نے کیس میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع کا حکم دیدیا۔