ڈرامے باز بکرے کی کمال کی ایکٹنگ ۔۔۔بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Jul 19, 2021 | 22:40:PM
ڈرامے باز بکرے کی کمال کی ایکٹنگ ۔۔۔بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈرامے باز بکرے نے کمال کی ایکٹنگ کرکے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامے باز بکرے کی ایک دلچسپ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ویڈیو پر خوب پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
بکرے بکریاں جب چھوٹے ہوتی ہیں تو ان کی شرارتوں کو دیکھ کر سبھی محظوظ ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے بکرے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے پکڑنے جاؤ تو وہ مردہ بن جاتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بکروں کے فارم میں موجود شخص ایک چنچل بکرے کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے لیکن جیسے ہی مالک نے بکرے کو پکڑا بکرا فوراً زمین پر گر گیا اور خود کو مردہ ظاہر کیا۔
پکڑ سے بچنے کےلئے نٹ کھٹ بکرے نے اتنی کمال ڈرامے بازی کا مظاہرہ کیا کہ اپنی گردن بھی ڈھیلی چھوڑ دی تاکہ انسانوں کو بکرے کے مرنے کا یقین ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: قربانی کے بپھرے بیل نے لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل